بجلی2روپے 86پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری 

اسلام آباد:نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مارچ کے مہینے کے لئے بجلی2روپے 86پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

 نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی مارچ کے مہینے کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے15پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ 

سماعت کے بعد نیپرا نے کراچی کے علاوہ ملک کے تمام بجلی صارفین کے لئے مارچ کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے86پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

 اضافہ سے بجلی صارفین پر تقریباً29ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔