اٹلی نے پاکستان کو سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کرلیا 

اسلام آباد: اٹلی نے پاکستان کو سال 2022 کیلئے سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کردیا۔

 اٹلی میں پاکستانی سفیر جوہرسلیم کا کہنا ہے کہ سیزنل ورک ویزا پاکستانی لیبرفورس کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔پاکستان نے لیبرمعاہدے کا مسودہ اطالوی حکومت کے حوالے کردیا ہے۔

 پاکستان نے 372 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا، اٹلی میں چاول کی مجموعی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 38 فیصد ہے۔

جوہر سلیم کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021-22 میں عالمی وبا کے باوجود پاکستان کی اٹلی کو برآمدات میں 41 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کی برآمدات 9 ماہ میں 805 ملین ڈالر رہی جو تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، پچھلے مالی سال کے مقابلے میں پاکستان کے تجارتی سرپلس میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے 372 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا۔ 

جوہر سلیم کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021،22 میں پاکستانی ورکرز نے639 ملین ڈالر بطور ترسیلات زر بھیجے، اٹلی سے پاکستان کو ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 48 فیصد اضافہ ہوا۔ 

پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی باسمتی کو زیادہ پسند کیا گیا، اٹلی میں چاول کی مجموعی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ38 فیصد اوربھارت کا صرف 12 فیصد رہا۔