حسن علی نےایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

حسن علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر سے کھیلتے ہوئے گزشتہ ماہ تین میچز میں 20 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے تھے۔

لنکا شائر کرکٹ نے بھی حسن علی کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا کہ حسن علی اپریل کے مہینے کے لیے ہلٹن پلیئر آف دی منتھ ہیں۔