وزیر خزانہ  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آئی ایم ایف  معاہدہ شیئر کردیا

 اسلام آباد:وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آئی ایم ایف معاہدہ شیئر کردیا۔

 دستاویز کے مطابق  نومبر 2021 میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں چار روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے سابقہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل میں چار روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرے گی۔ 

4 روپے فی لیٹر لیوی اس وقت تک بڑھائی جائے گی جب تک کے لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہ پہنچ جائے۔

 مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف معاہدہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے ٹویٹ پر شیئر کیا۔