یوٹیلیٹی اسٹورز پراب گرم مسالہ جات کی قیمتیں بھی گرم

میڈیا ذرائع مطابق  یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کے بعد اب مسالہ جات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نے اپنے برانڈ کے مسالہ جات کی قیمتیوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 200 گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 36 روپے اضافہ کیا گیا ہے، 100 گرام ہلدی کی قیمت میں 4 روپے، 200 گرام دھنیا ثابت اور پاوڈر 9 روپے، 50 گرام گرم مسالہ اور کالی مرچ کی قیمت میں 8 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح 50 گرام بڑی الائچی 18 روپے، سبز الائچی 13 روپے، 200 گرام سفید زیرہ 23 روپے، 50 گرام لونگ 16 روپے مہنگی کردی گئی۔

دریں اثنا 950 گرام چائے کی پتی کی قیمت میں 47 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔