خشک دودھ کی قیمتوں میں 30روپے تک اضافہ کر دیا 

لاہور:ملٹی نیشنل کمپنی نے خشک دودھ کی قیمتوں میں 2سے 30روپے تک اضافہ کر دیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا جس کے مطابق  18روپے والا خشک دودھ کا ساشے 2روپے اضافے سے 20روپے،15روپے والے ساشے کی قیمت3روپے اضافے سے  18روپے، 

200گرام والا ڈبہ 20روپے اضافے سے240روپے سے بڑھ کر260روپے جبکہ 450گرام کا ڈبہ30روپے اضافے سے480روپے کا کر دیا گیا۔

  دیگر دودھ کے پیکٹس اوربچوں کی خوراک میں استعمال ہونے والے سری لیک کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا گیا ہے۔