قومی بچت سکیموں پر منافع کے شرح میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں ایک فیصد سے ڈیڑھ فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر12.57 فیصد،ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 12 فیصد اوربہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر 14.16 فیصد کردی گئی ہے۔

 اس حوالے سے گذشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قومی بچت سکیموں کیلئے منافع کی نئی شرح کا اطلاق منگل سے ہوگا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر13.40 فیصد، چھ ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 13.90 فیصد، ایک سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 13.75 فیصد کردی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پینشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس کیلئے منافع کی شرح بڑھا کر12 فیصد، سیونگ اکاؤنٹس کیلئے 10.75 فیصد،اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس کیلئے 12.57 فیصد اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کیلئے 14.16 فیصد کردی گئی ہے۔

فائلر پر انعامی سکیموں کے منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس15 فیصد اور نان فائلرز پر30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔