کاؤنٹی چیمپئن شپ، حسن علی نے اپنی دھاگ بٹھا دی

انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں حسن علی 24 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کئی پاکستانی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بولنگ کے شعبے میں حسن علی اور میتھیو پوٹس 24 ،24 وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر سر فہرست  ہیں جبکہ محمد عباس 22 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم نسیم شاہ انجری کے سبب ابھی میچز نہیں کھیل پا رہے ہیں۔

ان کے علاوہ شان مسعود اور محمد رضوان بلے بازی میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں۔