کم آمدنی والے طبقے کیلئے سستے پیٹرول کی سکیم شروع کیے جانے کا امکان

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ کم آمدن طبقے کیلئے سستے پیٹرول کی سکیم شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سکیم آئندہ چند ہفتوں کے اندر شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)پمپس پر مارکیٹ سے 20روپے لیٹر تک سستا پیٹرول دستیاب ہوگا۔

 موٹرسائیکل نمبر اور شناختی کارڈایس ایم ایس کرنے پرکوڈ ملے گا جبکہ فنڈز مختص ہوتے ہی اسکیم شروع کردی جائے گی۔