گاڑیاں سستی ہونے کا امکان

 کراچی:آئندہ بجٹ میں حکومتی اقدامات کے تحت گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ 2022-23 میں گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کی تجویز زیر غور ہے جس سے گاڑیوں کی قیمت میں کچھ حد تک کمی کا امکان ہے۔

بجٹ 2022-23  میں گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں کمی پر غور کیا جارہا ہے۔

گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 2.5 فیصد اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں 2 فیصد کمی کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

دوسری جانب کار مینوفیکچررز، اسمبلرز نے بجٹ سے پہلے ہی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

مہنگا ڈالر، خام مال کی قیمت اور فریٹ چارجز میں اضافہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔