شاہین شاہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلنے کیلئے پرجوش، فوری وطن واپسی کا فیصلہ

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر لندن سے ایک دو روز میں واپس وطن پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ چند دن گھر پر گزارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے لگائے جا رہے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔

مڈل سیکس کاؤنٹی نے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ڈیوٹی کے لیے وطن واپسی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کاؤنٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ہے، اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ شاہین جون میں دوبارہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔