ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہوکر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 193 روپے تک پہنچ گیا۔
گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1.70 روپے کے اضافے سے 189.90 روپے سے بڑھ کر 191.60 روپے اور قیمت فروخت 1.90 روپے کے اضافے سے 190.10 روپے سے بڑھ کر 192.00 روپے ہو گئی تھی جس کے بعد آج مزید اضافہ دیکھا گیا۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 191.00 روپے اور قیمت فروخت 192.00 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان جاری ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 130 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور انڈیکس اس وقت 43 ہزار 29 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔