لاہور میں کالے شیشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے،اور اس مہم دوران قومی کرکٹر آصف علی کا بھی اپنی گاڑی کے کالے شیشوں کی وجہ سےچالان ہوگیا۔
ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پنجاب پولیس نے قومی کرکٹر آصف علی کا چالان کردیا۔
جیو نیوز کے نمائندے سہیل عمران نے اپنے ٹوئٹ میں ٹریفک پولیس کی اس کارروائی کی تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آصف علی کی گاڑی کے کالے شیشوں کی وجہ سے لاہور پولیس قومی کرکٹر کا چالان کر رہی ہے۔
آصف علی نے غلطی تسلیم کی اور چالان کرایا اور کالے پیپرز بھی اتروا دیئے۔
واضح رہے کہ لاہور میں کالے شیشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔