پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی86 روپے71پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی

اسلا م آباد:پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی86 روپے71 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

پٹرولیم ڈویژن کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق 16 مئی سے پٹرول پر سبسڈی 47 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی، مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل پر سبسڈی 67 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔