نیوزی لینڈ کی پاکستان کو سہ فریقی ٹی20سیریز میں شرکت کی دعوت

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کی باقاعدہ دعوت موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی ہے تاہم پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو اب تک جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے شیڈول دیکھ کرنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو جواب دیا جائےگا۔

ذرائع نے بتایا کہ سہ فریقی سیریز رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کھیلنے کے امکانات ہیں۔