اظہرعلی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر اظہر علی نے  انگلینڈ میں ہونے والی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کردی۔

اس سے قبل شان مسعودکاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ڈبل سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔

اظہرعلی نے جمعے کے روز ورسسٹرشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف 328 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں 17 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اظہرعلی کی یہ کاؤنٹی کیریئر میں پہلی ڈبل سنچری ہے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر دن کے اختتام پر 202 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔