جولائی سے اپریل تک 13ارب 13کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا 

اسلام آباد:حکومت نے جولائی سے اپریل تک 13ارب 13کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا۔

غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2ارب 62کروڑ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا،سعودی عرب سے 3ارب ڈالرزکا سیف ڈیپازٹ حاصل کیا گیا۔

منگل کو اقتصادی امور ڈویژن نے رواں سال غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے جولائی سے اپریل تک 13ارب 13کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2ارب 62کروڑ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا،سعودی عرب سے 3ارب ڈالرزکا سیف ڈیپازٹ حاصل کیا گیا۔

 اقتصادی امورڈویژن کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے چار ارب ڈالر ز حاصل کئے گئے دس ماہ میں دو ارب ڈالر کے بانڈز جاری کئے گئے غیر ممالک سے 48کروڑ 59لاکھ کا قرضہ لیا گیا اپریل کے مہینے میں صرف 24کروڑ 80لاکھ کا قرض ملا اس میں 10کروڑ ڈالر کا مؤخر ادائیگی پر تیل بھی شامل ہے۔

 اقتصادی امور ڈویژن کیجانب سے مزیدکہاگیا چین نے اورنج لائن کے لئے پانچ کروڑ ڈالرفراہم کئے اپریل میں عالمی بنک نے 6کروڑ 30لاکھ ڈالرز اور اے ڈی بی نے ایک کروڑ 80لاکھ ڈالرز دیئے۔