پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی ہونے کا امکان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریزملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق سیریز ملکی سیاسی صورتحال اور لاجسٹک مسائل کے باعث ملتوی کردی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریزکےحوالے سے اگلے دو سے تین روز میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں 8، 10اور 12 جون کو شیڈول ہے جبکہ پی سی بی نے بیک اپ وینیوز کیلئے ملتان کی نشاندہی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق لاجسٹک مسائل کے باعث ملتان میں بھی میچز کرانے میں پی سی بی کو مشکلات کا سامنا ہے، صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے حکومت سے ایڈوائس لی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور حکومت نے اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔