آئی ایم ایف نے مزید قرض پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط کردیا

آئی ایم ایف  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے پر پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قسط جاری نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کر لیا تھا تاہم قسط کا اجرا اور پروگرام دورانیہ بڑھانا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر اعظم سے بات چیت کے  بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔