معاشی مسائل سے نکلنے کیلئے سخت مالیاتی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہوگی: وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرڈالنے کے لئے پرعزم ہے،تاہم معاشی مسائل سے نکلنے کیلئے سخت مالیاتی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہوگی۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پرقابو پانے کے لئے سخت مالیاتی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہوگی۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت مالیاتی سال23 میں بجٹ خسارہ کم کرنے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اورپاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرڈالنے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے۔ آئی ایم ایف نے گزشتہ حکومت کی جانب سے دی گئی  فیول اوربجلی پردی گئی سبسڈی ختم کرنے پرزور دیا۔