پٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر980 روپے ہوگئی،جبکہ 10 کلو  کےتھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر490 روپے ہوگئی۔

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹا مہنگا ہوگیا۔آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر980 روپے ہوگئی۔آٹے کے10 کلو کےتھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر490 روپے ہوگئی ہے۔