آئی ایم ایف کو 5 بلین ڈالرکا کہا ہے،امید ہے 4 بلین ڈالر مل جائیں گے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف سے 3 بلین ڈالرز پر بات ہورہی تھی، ہم نے ان سے کہا ہے کہ پروگرام کی توسیع کردیں اور اس میں 2 بلین ڈالر اور ڈال دیں، امید ہے،آئی ایم ایف کم از کم چار بلین ڈالرز پر آمادہ ہوجائے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جون میں اسٹاف لیول کا معاہدہ ہو گا، معاہدے کے بعد بورڈ لیول میٹنگ ہو گی جس کے بعد پیسے مل جائیں گے، آئی ایم ایف کو 5 ارب ڈالر کا کہا ہے امید ہے چار ارب ڈالرز ہو جائے گا، آئی ایم ایف سے 3 بلین ڈالرز آئیں گے، ہم نے ان سے کہا ہے کہ پروگرام کی توسیع کردیں اور اس میں 2 بلین ڈالر اور ڈال دیں۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ اسی مالی سال میں ایک بلین سے زیادہ ورلڈ بینک سے مل جائیں گے، ایشیا انفرا اسٹرکچر بینک سے بھی پیسے ملیں گے۔