مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 20فیصد تک اضافے کی تجویز

اسلام آباد  :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریل کرائے بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل بڑھنے سے پاکستان ریلوے کو روزانہ پونے دو کروڑ روپے اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹرینیوں کے کرایوں میں دس ، پندرہ اور بیس فیصد تین تجاویز تیار کی گئی ہیں تاہم ریل کرایوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت ریلوے دے گی۔

خیال رہے نومبر 2021 میں ٹرینیوں کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا ، ریلوے کے کرائے بڑھائے تو ریلوے کے مالی مشکلات میں بہت اضافہ ہوگا۔

واضح رہے شہباز حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ساتھ 30 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔