ڈالر 200سے نیچے چلا گیا، مزید کمی کا امکان

کراچی:روپے کے مقابلے تیزی سے بلندیوں کی جانب گامزن ڈالر کے پر کٹ گئے،انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالرسستا ہو کر واپس200روپے سے نیچے آگیا جبکہ مزید نیچے آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر200روپے سے گھٹ کر199 اور اوپن مارکیٹ میں 200روپے سے گھٹ کر198روپے کی کم سطح پر آگیا ہے۔ 

پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 199.60روپے سے کم ہو کر198.70روپے اور قیمت فروخت200.20روپے سے کم ہوکر199.20روپے ہو گئی۔

 اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1.50کی کمی سے 199ورپے سے کم ہو کر197.50روپے اور قیمت فروخت200روپے سے کم ہوکر198.50روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 211روپے اور قیمت فروخت213.50روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 248روپے سے کم ہو کر247روپے اور قیمت فروخت251روپے سے کم ہو کر250روپے کی سطح پر آ گئی۔