یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور آئل کی قیمتو ں میں فی کلو 200روپے سے زائد کا اضافہ

 اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں 208 اور کوکنگ آئل کے نرخ میں 213 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔

 یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے فی کلو تک اضافہ جبکہ مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک کر دی گئی اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔