ایل پی جی کی قیمت میں 13روپے فی کلو کمی

کراچی:پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی سے نڈھال ایل پی جی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، اوگرا نے منگل کی شام سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

اوگراہ کی جانب سے قیمت میں کمی کا فیصلہ سامنے آتے ہی فی کلوگرام ایل پی جی گیس کی قیمت میں 13 روپے کمی کردی گئی ہے۔

اس طرح سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت گھٹ کر 219 روپے کی ہوگئی ہے۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کی کمی کے ساتھ 2581.35 ہوگئی ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931.65 روپے مقرر کی گئی۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی گیس کی قیمت میں کمی کے فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔