چین پاکستان کو 3۔2 ارب ڈالر دوبارہ دینے پر راضی ہوگیا

اسلام آباد: چین کی جانب سے پاکستان کیلئے 2.3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ پر اتفاق ہوگیا، چینی بینکوں کے ڈیپازٹ سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔پاکستان کو یہ رقم معمول کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے قریب بینک ڈیپازٹ کی ری فنانسنگ پر اتفاق ہوا ہے۔

 چینی بینکوں کے ڈیپازٹ سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی، معمول کی منظوری کے بعد پاکستان کو رقم دی جائے گی۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کے شعبے میں سابقہ حکومت کی سبسڈیز کو ختم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے پراعتماد ہوں۔ جون کے اوائل میں جو بجٹ آئے گا اْس کے نتیجے میں ا?ئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی اْمید ہے۔