وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے رمیز راجہ کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز  راجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے کرکٹ بورڈ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات میں کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی نواز شریف دور میں ہوئی، آنےوالی سیریز میں بھی صوبائی حکومت مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی، پی سی بی سے مل کرانتظامات کریں گے،کرکٹ کوکامیاب کریں گے۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ کو مکمل سپورٹ کرنے کی خواہش مند ہے، پنجاب حکومت نے پہلے بھی اکیڈمیز قائم کیں، اگلے بجٹ میں  بھی کریں گی۔ پنجاب حکومت پی سی بی سے مل کر گراس روٹ لیول پر کام کرے گی۔