اگلے سال مہنگائی کی شرح 23 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے: ڈاکٹر حفیظ پاشا

سابق وزیر خزانہ اور نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے اگلے  سال مہنگائی کی شرح 23 فیصد تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا  ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ پاکستان کو اگلے سال قرضوں کی واپسی اور دیگر اخراجات کے لیے 37 ارب ڈالر درکار ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ درآمدات میں 12 ارب ڈالر کمی کی جائے اور 10 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہوجائیں تو پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے۔

ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ اگلے سال مہنگائی 23 فیصد تک جانے کا امکان ہے جب کہ اگلے سال ملکی ترقی کی شرح تین فیصد تک رہ سکتی ہے۔