سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1854ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2800روپے اور 2400روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 142000 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 121742روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔