مالی بحران سے نکل چکے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں دو بار اضافے سے مالی بحران سے نکل چکے ہیں۔

 پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ نے لکھا کہ وزیراعظم جلد کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔

 مالیاتی ایمرجنسی کا کوئی اعلان نہیں کیا جائے گا، ملک میں کوئی مالی ایمرجنسی نہیں ہے، پٹرول کی قیمتوں میں دو بار اضافے سے مالی بحران سے نکل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا منصوبہ نہیں۔

 پرائیویٹ لاکرز پر قبضہ کرنے کا کوئی بھی منصوبہ نہیں، ہم نے کبھی ان اقدامات پر غور بھی نہیں کیا، سوشل میڈیا پر آنے والی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔