آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چوتھے نمبر پر پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق  آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

بیٹرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ چوتھے سے دوسرے نمبر پر آگئے جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ:

بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ بھارت کے روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن ہے۔

نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور بھارت کے جسپریت بمرا ایک درجے تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 2 درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آگئے۔