ڈبل تھری ٹن، بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا 

ملتان:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سنچری کرکے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

بابر اعظم ایک روزہ میچز کی تاریخ میں دو مرتبہ لگاتار تین ونڈے میچز میں سنچریاں سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ 

بابر اعظم کیریئر کی ابتدائی 85 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر  بھی بن گئے، اس سے  قبل ہاشم آملہ نے 85 اننگز میں 4312 رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی اننگز کا 52 واں رن لے کر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑا۔