عالمی بینک کی شعبہ صحت کیلیے 25 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری

عالمی بینک نے صحت کے شعبہ کیلیے پاکستان کو 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ فنڈز کی یہ رقم پاکستان میں بنیادی ہیلتھ کیئر اور انسانی وسائل مضبوط بنانے پر خرچ ہوں گے، فنڈز کے ذریعے صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کیلئے اصلاحات کی جائیں گی۔

دریں اثنا عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنحسائین سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے، مختلف شعبوں کی ترقی میں عالمی بینک کا تعاون لائق تحسین ہے، اقتصادی بحالی اور استحکام کیلئے ٹھوس پالیسیاں مرتب کر کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔