جنوبی کوریا پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دینے پر راضی، معاہدہ ہوگیا

جنوبی کوریا پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دے گا، معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق جنوبی کوریا ایک ارب ڈالر  تک کی طویل مدتی انتہائی رعایتی فنانسنگ کرے گا۔

وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق معاہدے پر پاکستان کی جانب سے دستخط سیکرٹری اقتصادی امور اسد حیاء الدین نے کیے، جنوبی کوریا کی جانب سے معاہدے پر دستخط کوریا کے سفیر نے کیے۔

اعلامیہ کے مطابق جنوبی کوریا نے آئی ٹی، صحت، مواصلات، زراعت اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی ہے۔