ہم نے مشکل وقت میں بہترین بجٹ دیا،ٹیم کا شکر گزار ہوں:وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے،یہی وجہ ہے کہ مشکل فیصلے کرنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا، تاہم مشکل وقت میں پم نے بہترین بجٹ دیا ہے، اقتصادی ٹیم کا بجٹ سازی میں بھرپور محنت اور کردار پر شکر گزار ہوں۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی ٹیم کا بجٹ سازی میں بھرپور محنت اور کردار پر شکر گزار ہوں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی کارکردگی کی وجہ سے ان کی تنخواہوں میں 15 فی صد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اس وقت مشکل وقت میں کھڑا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں بجٹ دیا ہے۔ 500ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ دیا ۔ 1100ارب روپے بجلی  کی مد میں سبسڈی دی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی  میں اتنا معاشی  مشکل وقت نہیں دیکھا جتنا آج دیکھ رہاہوں۔