معاشی استحکام کیلئے تیل قیمتیں مزید بڑھانا پڑیں تو بڑھا دینگے،وزیر خزانہ 

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے تیل کی قیمتیں مزید بڑھانا  پڑیں تو بڑھا دیں گے

  چین سے اگر پیسے آ جائینگے تو اعتماد بحال ہوگا، تین ماہ میں اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائینگی.

دوست ممالک کے پیسوں سے ملک نہیں چلتے،ہم امپورٹڈ نہیں، اسی ملک میں پیدا ہوئے اور یہاں مریں گے.

آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ ہوگا اور صورتحال بہتر ہو جائیگی، عمران خان کو یقین تھا ان کی چھٹی ہو جائیگی اورانہوں نے پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ 

ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ اس ملک میں اسٹرکچرل مسائل ہیں، مسائل ہوتے ہیں کوئی حل ہی نہیں کرتا۔

 ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم امپورٹڈ نہیں اسی ملک میں پیدا ہوئے اور یہا ں مرینگے۔

 انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے ملک کو بچانا ہے، سیاست ہوتی رہے گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ چین سے اگر پیسے آ جائینگے تو اعتماد بحال ہو گا۔


انہوں نے کہاکہ دوست ممالک کے پیسوں سے ملک نہیں چلا کرتے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم دوست ممالک کے پیسوں سے چلیں گے تو اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، جلد معاہدہ طے پاگیا اور صورتحال بہتر ہو جائیگی۔

 ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میرا مقصد آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کر نا نہیں،اس وقت آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ضروری ہے، آئی ایم ایف نے کہا پٹرول پر سبسڈی ختم کریں۔ 

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ پی ٹی آئی بولتی کچھ تھی اور کرتی کچھ اور تھی۔

 ایک بار پھر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ تحریک انصاف نے سب سے زیادہ قرضہ لیا۔ مہنگائی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یوکرین اور وس کی جنگ کی وجہ سے تیل، گندم سمیت اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں۔

 ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان کو یقین تھا کہ ان کی چھٹی ہو جائیگی اور اس وجہ سے انہوں نے پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں اور لمبا شارٹ کھیلا۔

 ایک سوال پر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہم دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہر آدمی ٹیکس دیتا ہے،ملک میں پراپرٹی ٹیکس نہیں لیا جاتا۔

ایک سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے لوگ شکایت کر چکے ہیں کہ سستا ملنے والے آٹا کی کوالٹی ٹھیک نہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ دو ہزار روپے کیلئے چالیس لاکھ لوگوں نے اپلائی کر دیا ہے، ہماری کوشش غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کریں۔