ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر،قیمت 205 روپے سے بھی متجاوز

انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 1 روپیہ 64 پیسے مہنگا ہوا ہے،جس کے بعد انٹر بنک میں ڈالر کی نئی قیمت  205 روپے50 پیسے تک پہنچ گئی۔

پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 203 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

منگل کو بھی کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور  انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 205 روپے 50  پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قدر میں ایک روپے 64 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔