بجلی 42 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 42 پیسے اضافی چارج کریں گی۔

 میڈیا ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، نیپرا نے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔
بجلی کمپنیوں نے 10 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔ ٹیسکو نے 4 ارب 34 کروڑ روپے، پیسکو نے 2 ارب 7 کروڑ روپے، گیپکو نے 1 ارب 97 کروڑ روپے، آئیسکو نے ایک ارب روپے، میپکو نے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور حیسکو نے 1ارب 91 کروڑ روپے کی وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔