بیرون ملک سفر کرنے والوں پر 50 ہزار روپے ٹیکس عائد

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پاکستان سے بین الاقوامی سفر کے لیے بزنس کلاس میں سفر کرنے والوں پر پچاس ہزار ٹیکس اور موبائل فونز پر لگائی جانے والی لیوی کی تجویز کی منظوری دیدی ہے.

کمیٹی نے متفقہ طور پر موبائل فونز پر لگائی جانے والی لیوی کی منظوری دی ہے ،ایف بی آر حکام  کے مطابق موبائل فونز پر لگائی جانے والی لیوی سے تقریباً 670 ملین روپے کی آمدن ہونے کی امید ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی تجویزکے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مختلف سلیبز متعارف کروائے جائیں،50 کلو واٹ فی گھنٹہ تک چلنے والی گاڑیوں پر 12.5فیصد ٹیکس ہی عائد کیا جانا چاہیے۔

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان میں چینی والے تمام مشروبات پر 20 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جس پر ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سوڈا پر 13 فیصد ٹیکس ہے جبکہ جوسز پر کوئی ٹیکس نہیں، ٹیکس تب عائد ہوسکتا ہے جب ٹریک اینڈ ٹریس کا نظام رائج ہو،بیوریجز پر ٹریک اینڈ ٹریس نظام رائج کرنے میں ایک سال لگے گا۔