پٹرول 24، ڈیزل 59روپے فی لیٹر مزید مہنگا کرنیکا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر  خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.3 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل  59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔ 

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ رات 12 بجے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوجائے گی۔