ڈالر کی اونچی پرواز جاری،انٹربینک میں قیمت 207 روپے سے متجاوز

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے،کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپیہ 29 پیسامہنگا ہوا ہے۔

ایک روپیہ 29 پیسامہنگا ہونےکے بعد انٹربینک میں ایک ڈالر207 روپے 75 پیسےکا ہوگیا ہے، یہ انٹربینک میں ڈالرکی بلند ترین قیمت ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک میں ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 208 روپے تک پہنچ گیا تھا۔