ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے 2سلور میڈل جیت لئے

ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے وقاص افضل اور محمد سعد نے سلور میڈل جیت لیے۔

روس میں جاری ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ریسلرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔

دو ریسلرز وقاص افضل اور محمد سعد اپنی اپنی ویٹ کیٹگری میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔

چیمپیئن شپ کے فائنل میں روس کے ریسلر نے پاکستان کے وقاص افضل کو جبکہ کرغزستان کے ریسلر نے پاکستان کے محمد سعد کو شکست دی۔

چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت 45 ممالک کے ریسلرز شریک ہیں۔ پاکستان کے 10 ریسلرز مزید مختلف کیٹیگریز میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔