سپر ٹیکس اعلان کےبعد اسٹاک مارکیٹ کریش،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

 وزیراعظم کی جانب سے صنعتوں پر سپر ٹیکس عائد کرنے کے بعد اچانک اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، 100 انڈیکس میں یک دم 2063 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہےجس کے سبب سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صنعتوں پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کے سبب سرمایہ کاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سرمایہ نکال لیا جس کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ اچانک کریش کرگئی۔
سرمایہ نکلنے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس اچانک 2063 پوائنٹس کم ہوکر 40663 کی سطح پر آگیا جس کے سبب سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔