ٹی 20ورلڈکپ، قومی ٹیم کیلئے دوبارہ میتھو ہیڈن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلکڈکپ کیلئے ایک بار پھر سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی تھی، کوشش ہوگی کہ میتھیو ہیڈن کو ٹیم سے منسلک کریں۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کو سمجھنے کیلیے کرکٹرز کو ماحول فراہم کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جولائی میں آسٹریلیا سے پچز کیلئے مٹی پہنچ جائے گی، جسے 107 گراؤنڈز میں منتقل کیا جائے گا جبکہ کلب کرکٹ کی بہتری کے لئے پچز میں مصنوعی گھاس دبئی سے لگوائیں گے۔