بھارت کیخلاف ٹی 20میچ، شان مسعود کو کپتان بنا دیا گیا

لندن: یکم جولائی کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شان مسعود انگلش کاؤنٹی کی ٹیم ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے میچ میں کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ڈربی شائر کے خلاف وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث ملتوی ایجبیسٹن ٹیسٹ میچ اب بھارت نے انگلینڈ کے خلاف یکم سے 5 جولائی تک کھیلنا ہے۔

بھارت دورہ انگلینڈ پر تین ایک روزہ، تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ری شیڈول ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔