موبائل صارفین سے بیلنس ری چارج کرنے پر اضافی 5روپے وصول کرنیکا فیصلہ 

اسلام آباد:پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر بار اسکریچ کارڈ کے ذریعے بیلنس ری چارج کرنے پر اضافی 5 روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس حوالے سے موبائل آپریٹر کی جانب سے صارفین کو ایک ایس ایم ایس بھیج کر آگاہ کیا گیا۔

 اس ایس ایم ایس میں کہا گیا کہ اخراجات بڑھنے کے باعث 30 جون 2022 سے سکریچ کارڈ کے ذریعے کیے جانے والے ہر ری چارج پر 5 روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔

 اس حوالے سے موبائل آپریٹر نے واضح نہیں کیا کہ یہ 5 روپے اِس وقت اسکریچ کارڈ سے بیلنس ری چارج پر سیلز ٹیکس کیلئے منہا کی جانے والی رقم کا حصہ ہیں یا یہ 5 روپے کی کٹوتی اس سے الگ ہے۔