ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور:اٹلس ہنڈا کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

ہنڈا کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد سی ڈی 70موٹر سائیکل5ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 11ہزار500روپے اورسی ڈی70ڈریم کی قیمت 6ہزار روپے کے اضافے سے بڑھ کر ایک لاکھ 19ہزار 500روپے ہوجائے گی۔

اسی طرح پرائیڈرکی قیمت میں بھی6ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے پرائیڈر کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 50ہزار900روپے،سی جی 125کی قیمت بھی6ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 74ہزار500روپے تک پہنچ جائے گی۔

کمپنی کے نئے نرخوں کے مطابق سی جی 125ایس کی قیمت7ہزار روپے کے اضافے سے 2لاکھ5ہزار500روپے اور سی بی 125ایف کی قیمت10ہزار روپے کے اضافے سے 2لاکھ 63ہزار900روپے ہوجائے گی۔

سی بی 150ایف کی قیمت15ہزار روپے کے اضافے سے 3لاکھ 23 ہزار900 روپے اور سی بی 150ایف سلور کی قیمت بھی15ہزار روپے کے اضافے سے بڑھ کر 3لاکھ 27 ہزار 900 روپے تک پہنچ جائے گی۔