پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر 50 پیسےگرگئی ہے اور  دوران ٹریڈنگ ڈالر 203 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک امریکی ڈالر 204 روپے 60 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

 خیال رہےکہ گزشتہ روز انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کاروبار کے اختتام پر ایک روپے 75 پیسے کمی کے ساتھ 205 روپے 12 پیسے رہی تھی۔