کراچی، ٹیکسٹائل کمپنی نے یکدم 4000سے زائد ملازمین فارغ کردیئے 

کراچی: کورنگی انڈسٹری ایریا میں قائم (Denim Clothing Company) نے ملکی حالات دیکھتے ہوئے یکدم 4000 ملازمین فارغ کرکے اپنی ساری فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ان فیکٹریوں  سے دنیا کے بڑے برانڈ (H&M + Zara) کا مال بن کر ایکسپورٹ ہوتا تھا۔

 چند ماہ قبل تک ٹیکسٹائل انڈسٹری 24 گھنٹے 3 شفٹ پر چل رہی تھی ورکرز کی کمی تھی اگلے سال تک کے ایڈوانس انٹرنیشنل آرڈرز کی لائن لگی تھی ریکارڈ سیل اور زرمبادلہ آرہا تھا۔

 خدشہ ہے کہ فیکٹریاں بجلی کے ریٹ اور ٹیکس میں اضافے،گیس اور بجلی کی کمی کے باعث بند ہورہی ہیں۔

جبکہ ٹیکسٹائل کے آرڈر دیگر ممالک میں پھر سے شفٹ ہو رہے ہیں جن کو بڑی مشکل سے واپس لاکر انڈسٹری کو بحال کیا گیا تھا۔